جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خانیار میں تین منشیات فروش ممنوع نشیلی اشیاء سمیت گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش کیخلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-27
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے منور آباد چوک خانیار میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او خانیار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے منور آباد چوک نزدیک بابا داود خاکی پل کے نزدیک تین مشتبہ افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے۹ء۱کلو گرام چرس پاوڈر اور دوسرا سامان برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے تینوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
منشیات فروشوں کی شناخت اویس حسین میر ولد سجاد حسین میر ساکن ٹنگہ باغ خانیار، عدنان گلزار نجار ولد گلزار احمد ساکن بابا پورہ حبہ کدل حال گاندربل بٹہ ونی، اور ریحان شیخ ولد لال میا شیخ ساکن مغربی بنگال حال شمسواری فتح کدل کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو پولیس کے ساتھ اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔
ادھر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بد نام زمانہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے ۔
بیان میں مذکورہ منشیات فروش کی شناخت ارشاد احمد گنائی ولد عبدالجبار گنائی ساکن سولندہ ٹنگمرگ بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا’’یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ سولندہ، کھائی پورہ، ٹنگمرگ اور ضلع کے دوسرے علاقوں کے نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ کئی مقدمے درج ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکات سے باز نہیں آیا اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتا رہا۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۴مقدمے درج کرکے۳سخت گیر منشیات فروشوں سمیت۳۹منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے ۔
ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال۲۰۲۳کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی سربراہی میں جموںکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن :سنگھ

Next Post

وزیر اعظم مودی مارچ میں کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
تیسری باری میں تیسری بڑی معیشت بنیں گے :وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی مارچ میں کشمیر کا دورہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.