ٹوکیو//
جاپان میں ہونشو صوبے کے مغربی ساحل پر آج صبح درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 03:48پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 37.87ڈگری شمالی عرض البلد اور 137.78ڈگری مشرقی طول البلد اور سطح زمین سے 10.0کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔