سرینگر//
ضلع مجسٹریٹ سرینگر ‘ڈاکٹر بلال معراج الدین بٹ کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے میڈیا اور سوسائٹی کا بہت بڑا رول ہے ۔
ڈاکٹربٹ نے کہا کہ جس طرح منشیات کی وبا کے خلاف ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں اسی طرح ہمیں روڈ سیفٹی کے لئے مل کر کام کرنا ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ڈاکٹربٹ نے کہا’’روڈ سیفٹی ہماری ترجیح ہے اس کے متعلق آج یہاں امر سنگھ کالج میں ایک جانکاری تقریب منعقد ہوئی ہم دیکھ رہے ہیں کہ سڑک حادثات سے جانی نقصان ہو رہا ہے اور یہ حادثات کی تعداد بڑھ رہی ہے ‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا’’جس طرح ہم منشیات کے خلاف مل جل کر لڑ رہے ہیں اسی طرح روڈ سیفٹی کیلئے بھی تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہے اور میڈیا کا اس میں اہم رول ہے ‘‘۔
ڈاکٹر بٹ نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے سڑک حادثات سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ گاڑیاں چلاتے وقت تمام تر قوانین پر عمل کریں اس طرح سڑک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔