پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کسانوں کی خوشحالی کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز ہوں: مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو کسانوں کی غربت کی سطح کو اجاگرتے ہوئے انہیں ان کی پیداوار کی صحیح قیمت فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی میں اضافہ کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سمت میں حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے یقین ظاہر کیا کہ ملک کے کسان سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے سفر میں پیش پیش ہوں گے ۔ صدر جمہوریہ یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے 62 ویں کانووکیشن تقریب میں کانووکیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کسانوں اور زراعت سے متعلق مسائل سے واقف ہیں۔ ہمارے بہت سے کسان بھائی بہن اب بھی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں اس سمت میں مزید بھرپور طریقے سے آگے بڑھنا ہو گا تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت مل سکے اور وہ غربت کی زندگی سے خوشحالی کی طرف بڑھیں۔[؟]
صدر نے کہا، ‘‘مجھے یقین ہے کہ جب ہندوستان سال 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے گا، ہندوستانی کسان اس سفر کے سرخیل ہوں گے ۔’’
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں نمایاں اضافہ کیا ہے تاکہ کسان کو
آمدنی کی حفاظت فراہم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ آرگینک فارمنگ میں اضافہ سے مٹی کی صحت بہتر ہوئی ہے ۔
کسان سمپدا یوجنا نہ صرف ملک میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دے گی بلکہ کسانوں کو بہتر قیمتیں حاصل کرنے میں بھی مدد دے گی اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
صدر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے ، نئے زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور ہموار آبپاشی کے نظام کی فراہمی کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ اس تناظر میں انہوں نے سوائل ہیلتھ کارڈ اور فصل بیمہ اسکیم کا بھی ذکر کیا۔
زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، [؟]کہا جاتا ہے کہ کسان کے ہل کی نوک سے کھینچی گئی لکیر تہذیب سے قبل کے معاشرے اور ترقی یافتہ معاشرے کے درمیان لکیر ہے ۔ کسان نہ صرف دنیا کو خوراک فراہم کرنے والے ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں زندگی فراہم کرنے والے بھی ہیں۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستان میں غذائی تحفظ کے حصول میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا تعاون منفرد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے نہ صرف زراعت سے متعلق تحقیق اور ترقی کے کام کو موثر طریقے سے انجام دیا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ ایسی تحقیق زمین پر نظر آئے ۔
انہوں نے کہا، "یہ بات خوش آئند ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے 200 سے زیادہ نئی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔ "آئی اے آر آئی نے 2005 اور 2020 کے درمیان 100 سے زیادہ اقسام تیار کی ہیں اور اس کے نام پر 100 سے زیادہ پیٹنٹ ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھگوان ہی جانتا ہے کہ اگر یو پی اے حکومت رہتی تو ملک کا کیا ہوتا: سیتا رمن

Next Post

نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ، سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا خیر مقدم: کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ، سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا خیر مقدم: کھڑگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.