نئی دہلی/۹فروری
ملک کے بڑے کسان لیڈر سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ، سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا را¶ اور ماہر زراعت ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ مودی نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے نوازا جا رہا ہے ۔ یہ اعزاز ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے لیے وقف ہے ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اور بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔
مودی نے کہا”چودھری چرن سنگھ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے ہوں یا ملک کے وزیر داخلہ اور یہاں تک کہ ایک ایم ایل اے کے طور پربھی، انہوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر کو تحریک دی۔ وہ ایمرجنسی کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑے رہے ۔ ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لیے ان کی لگن اور ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کی وابستگی پورے ملک کے لیے متاثر کن ہے “۔
وزیر اعظم نے کہا”یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے سابق وزیر اعظم ‘ پی وی نرسمہا را¶ کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ ایک ممتاز عالم اور سیاستدان کے طور پر، نرسمہا را¶ نے مختلف صلاحیتوں میں ہندوستان کی وسیع پیمانے پر خدمت کی۔ انہیں غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ، مرکزی وزیر اور کئی برسوں تک ممبر پارلیمنٹ اور اسمبلی کے رکن کے طور پر کئے گئے کاموں کے لئے یکساں طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔ان کی دور اندیش قیادت نے ہندوستان کو معاشی طور پر ترقی یافتہ بنانے ، ملک کی خوشحالی اور ترقی کی ایک مضبوط بنیاد رکھی۔“