نئی دہلی//
مرکز نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں۲۰۲۳ میں۷۳ دہشت گرد ‘۳۰ سیکورٹی اہلکار اور۱۴شہری مارے گئے جبکہ گزشتہ سال دہشت گردی کے ۴۶ واقعات اور۴۸؍ انکاؤنٹر بھی ہوئے۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ۲۰۱۹سے۲۹۲۳ تک لداخ میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۹ میں۱۵۳‘۲۰۲۰میں۱۲۶‘ ۲۰۲۱ میں۱۲۹؍اور۲۰۲۲میں۲۵۱دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
رائے نے کہا کہ۲۰۱۹ میں۱۰۲‘۲۰۲۰میں۱۱۸‘۲۰۲۱میں۱۰۰؍اور۲۰۲۲میں۱۱۷ انکاؤنٹر اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں ہوئیں جبکہ ۲۰۱۹میں دہشت گردی کے واقعات اور مقابلوں میں ۴۴ شہری ہلاک ہوئے‘۲۰۲۰ میں۳۸‘۲۰۲۱ میں۴۱؍اور ۲۰۲۲ میں ۳۱ شہری مارے گئے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ۲۰۱۹میں۸۰‘۲۰۲۰ میں۶۳‘۲۰۲۱ میں۴۲؍ اور۲۰۲۲میں۳۲سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ۲۰۱۹میں۱۵۷‘۲۰۲۰ میں۲۲۱‘۲۰۲۱میں۱۸۰؍اور ۲۰۲۲ میں۱۸۷دہشت گرد مارے گئے۔