ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پرواز:کشمیر کے دو نوجوانوں کوائیر انڈیا نے پر لگا دئے ‘ پائلٹ مقرر کیا

تیسری جماعت سے ہی مجھے پائلٹ بننے کا شوق تھا گرچہ گھر والے مجھے سول سروس میں دیکھنا چاہتے تھے :شاہ زیب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-08
in مقامی خبریں
A A
پرواز:کشمیر کے دو نوجوانوں کوائیر انڈیا نے پر لگا دئے ‘ پائلٹ مقرر کیا

PULWAMA, FEB 7 (UNI):- Raja Shazaib first local to join Air India as pilot makes Tral Pulwama proud, in Pulwama on Wednesday.UNI PHOTO-82U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال اور وسطی کشمیر کے قصبہ بیروہ میں خوشی و شادمانی کا ماحول ہے کیونکہ ائیر انڈیا نے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے راجہ شاہ زیب رضا اور برہان علی نامی دو نوجوانوں کے نام پائلٹ کی تقرری کے آرڈر جاری کئے ہیں۔
ترال سے تعلق رکھنے والا راجہ شاہ زیب ایک سبکدوش ایگزیکٹیو انجینئر کا فرزند ہے اور ان کی والدہ بھی ایک سبکدوش ٹیچر ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ بیروہ کے کلہامہ زبہ گل سے تعلق رکھنے والے برہان علی کے والد ایک سبکدوش ڈی ایس پی ہیں اور ان کے بڑے بھائی بھی ایک پولیس افسر ہی ہیں۔
راجہ شاہ زیب نامی یہ نوجوان قصبہ ترال کا پہلا نوجوان ہے جس کو پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ائیر انڈیا نے تمام لوازمات کی ادائیگی کے بعد ان کی پائلٹ کے طور پر تقرری عمل میں لائی ہے ۔
شاہ زیب نے دہلی سے یو این آئی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہا’’تیسری جماعت سے ہی مجھے پائلٹ بننے کا شوق تھا گرچہ گھر والے مجھے سول سروس میں دیکھنا چاہتے تھے تاہم میں نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے جد وجہد جاری رکھی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’یہ ایک الگ فیلڈ تھا اس لئے گھر والوں کو اس کے متعلق سمجھانے اور اس کی طرف راغب کرنے میں کسی قدر دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہر مرحلے پر ان کا بھر پور تعاون رہا جس سے میں اپنی منزل کو حاصل کر سکا‘‘۔
شاہ زیب اپنے والد کے ساتھ عرصہ درا ز سے سری نگر میں سکونت پذیر ہیں۔انہوں نے کہا’’میرے والد شادی سے قبل ہی ترال سے سری نگر منتقل ہوئے تھے اور ہم کاٹھی دروازہ رعناواری میں سکونت پذیر ہیں جس کی وجہ سے میری ابتدائی تعلیم سرینگر کے ہی مختلف اسکولوں میں ہوئی اور بعد کشمیر یونیورسٹی سے میں نے بی ٹیک میکانیکل کی ڈگری حاصل کی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میں نے اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی رائے بریلی یو پی سے تین سالہ کورس مکمل کر لیا‘‘۔
شاہ زیب کا ماننا ہے کہ کشمیر کے نوجوان نہ صرف محنتی ہیں بلکہ نہایت ہونہار بھی ہیں اور کسی بھی شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرسکتے ہیں بلکہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا’’کشمیر کے نوجوان محنتی اور ہونہار ہیں وہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں اور عزت و وقار کی روزی روٹی کما سکتے ہیں‘‘۔
شاہ زیب کا کہنا تھا’’اپنے ہی وطن میں روز گار ملنا اچھی بات ہے لیکن جموں کشمیر سے باہر روز گار کمانے کے بسیار مواقع ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو ان مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے‘‘۔
راجہ شاہ زیب کی طرح برہان علی بھی اپنے قصبے کا پہلا پائلٹ ہے جس پر پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے
برہان علی نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم سری نگر کے ہی ممتاز اسکولوں سے حاصل کی ہے ۔انہوں نے نیو ایرا پبلک اسکول راج باغ سری نگر سے دسویں تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹنڈل بسکو اسکول سری نگر سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔بعد ازاں برہان نے ہوا بازی کا داخلہ ٹیسٹ پاس کرکے اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈیمی رائے بریلی میں کورس کیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن (ڈی جی سی اے ) کی طرف سے انہیں کمرشل پائلٹ کی لائسنس حاصل ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ کی دو خواتین سرحد عبور کرکے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر پہنچ گئیں

Next Post

۲۰۲۳میںجموںکشمیر میں ۷۳ دہشت گرد مارے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
دہلی کے تین کارپوریشنوں کو ضم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش

۲۰۲۳میںجموںکشمیر میں ۷۳ دہشت گرد مارے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.