جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یشسوی اور بمراہ کا حملہ، میچ پر ہندستان کی گرفت مظبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in کھیل
A A
اوور کی رفتار سست کرنے کے لئے ہندوستان -آسٹریلیاپر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

وشاکھاپٹنم//) جسپریت بمراہ (45 رن پر چھ وکٹ) کے قاتلانہ حملے کے ساتھ یشسوی جیوال (209) کی شاندار ڈبل سنچری کے بعد ہندوستان نے یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
ہندستان نے پہلی اننگز میں 396 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 253 رن پر سمٹ گئی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 28 رن بنا چکی تھی۔ کپتان روہت شرما 13 اور یشسوی جیسوال 15 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ہندستان کی اب تک کی مجموعی سبقت 171 رن ہے۔ ہندوستانی بلے باز تیسرے دن 400 رن سے زیادہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ مہمان ٹیم پر کافی دباؤ پیدا کیا جاسکے۔
آج کے کھیل کی خاص بات نوجوان یشسوی کی ڈبل سنچری رہی۔ بیٹنگ کے لیے مشکل سمجھی جانے والی پچ پر ممبئی کے بلے باز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔انہوں نے انگلش اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 277 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والے تیسرے سب سے کم عمر ہندوستانی بھی بن گئے۔ ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی ونود کامبلی ہیں جنہوں نے 1993 میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 21 سال 35 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
انگلینڈ کی اننگز کی سنوارنے میں زیک کرولی (78) کا حصہ اہم رہا جنہوں نے صرف 76 گیندوں کی اننگز میں ہندوستانی گیند بازوں کو تہس نہس کردیا۔ اگرچہ ہندوستان نے دوسرے سیشن کا آغاز دھوم دھام سے کیا جب کلدیپ یادو نے بین ڈکٹ کو رجت پاٹیدار کے ہاتھوں سلی پوائنٹ پر کیچ کرایا، دوسرے سرے پر کرولی کا جارحانہ انداز جاری رہا۔ اکشر پٹیل نے ہندستان کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے کرالی کو اپنا شکار بنایا ۔ اکشر کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کرولی شریس ایر کو کیچ دے بیٹھے۔
ہندوستانی کپتان نے ریورس سوئنگ کی امید میں گیند جسپریت بمراہ کے حوالے کی اور انہوں نے جو روٹ کو پہلی سلپ پر شبھمن گل کے ہاتھوں آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو یارکر سے کلین بولڈ کیا۔ بمراہ یہیں نہیں رکے اور جونی بیرسٹو (25) اور کپتان بین اسٹوکس (47) کو آوٹ کرکے انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ آخری دو بلے باز ٹام ہارٹلی (21) اور جیمز اینڈرسن (6) بھی بمراہ کا شکار بنے۔ دوسرے سرے پر کلدیپ یادو (71 رن پر 3 وکٹ) نے رن دینے کے باوجود مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی

Next Post

’’کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے پہلے لیگز کی این او سی نہیں دینا چاہیے‘‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل، مصباح سربراہ مقرر

’’کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے پہلے لیگز کی این او سی نہیں دینا چاہیے‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.