بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

حج 2024 کے لیے دہلی سے 4046 حج درخواستیں موصول ہوئیں: کوثر جہاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in کھیل
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

نئی دہلی//سفر حج کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری کو ختم ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں کے مطابق اس سال دہلی ریاست حج کمیٹی کو موصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 4046 ہے ، جن میں عام زمرہ کے درخواست دہندگان کی تعداد 3922 ہے جبکہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے درخواست دہندگان کی تعداد 78 اور بغیر محرم کے حج کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی تعداد 46 ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دہلی میں حج درخواست دہندگان کی تعداد 4110 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 64 درخواستیں کم موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ اور دیگر ریاستوں سے بھی حج کے لیے روانہ ہونے والے تقریباً 22000 عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دہلی حج کمیٹی کی جانب سے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ محترمہ کوثر جہاں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کل 173775 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ دہلی ریاست میں، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے تمام عازمین حج کو لازمی سہولیات فراہم کرتی ہے ، جس میں حکومت دہلی، حکومت ہند اور دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی مدد بھی حاصل کی جاتی ہے ۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور کی طرف سے عازمین حج کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے حج کے لیے جانے والے خواہشمند عازمین کو امبارکیشن پوائنٹ کے علاوہ کسی بھی سفری مقام پر سوار ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کی سہولت اور خواہش کے مطابق ان کی ریاست کے امبارکیشن پوائنٹ سے نکلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جس کے تحت دہلی سے حج پروازیں حاصل کرنے والے حاجیوں کی تعداد میں ہر سال مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کو سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد مہمان خصوصی شام کو ‘‘بھارت پرو’’ میں شرکت کریں گے

Next Post

 لوک سبھا کے اسپیکر کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو گلہائے عقیدت پیش کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

 لوک سبھا کے اسپیکر کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو گلہائے عقیدت پیش کئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.