ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںسیاحتی سیزن جوبن پر:اپریل میں۲لاکھ ۶۰ہزار سیاح وارد ہو گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in مقامی خبریں
A A
کشمیر:سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ، مارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وارد وادی

Tulip Garden,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
اپنے منفرد قدرتی حسن و جمال کیلئے دنیا بھر میں مشہور وادی کشمیر میں سال رواں کے ابتدائی مہینوں کے دوران سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد درج کی جا رہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ماہ ا پریل میں قریب دو لاکھ۶۰ہزار سیاح وادی کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوئے ہیں جو گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایک ریکارڈ ہے ۔
سیاحوں کی تعداد میں درج ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر روزانہ قریب ایک سو پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں۔
ادھر سرینگر اور وادی کے سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ، پہلگام وغیرہ میں ہوٹلوں کے تمام کمروں کی بکنگ ہوئی ہے جبکہ دیگر گیسٹ ہاوسز اور ہاوس بوٹس بھی گنجائش کے مطابق بھرے ہوئے ہیں۔
وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن اس وقت پورے شباب پر ہے اور آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں ۔
محکمہ سیاحت کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں پہلی بار امسال سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد وارد وادی ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ اپریل کے دوران ہی دو لاکھ ساٹھ ہزار سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی جو گزشتہ دس برسوں کے دوران ایک ریکارڈ ہے ۔
سینئرآفسیر نے بتایا کہ رواں سال کے جنوری مہینے میں۶۱ہزار سیاحوں نے وادی کشمیر کے قدرتی نظاروں کا لطف اُٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ فروری میںایک لاکھ پانچ ہزار ، مارچ میںایک لاکھ ۸۰ہزار جبکہ اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ۲لاکھ۶۰ہزار سیاح وارد کشمیر ہوئے ۔
اُن کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ملکی سیاح وادی کشمیر کی سیر وتفریح پر آئے ہیں اور اس وقت سیاحتی مقام سیاحوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں۔
سیاحتی آفیسر نے مزید بتایا کہ وادی کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لانے کی خاطر بھی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے لگ بھگ ۷۵نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔
دریں اثنا ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ رواں سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد وادی کشمیر آئے ہیں۔علاوہ ازیں وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد سے سیاحت سے جڑے لوگ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امسال کئی برسوں کے بعد ہمارا کاروبار پٹری پر آکر ایک بار پھر رفتار پکڑنے لگا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شعبہ سیاحت کشمیر کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے ۔
اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شعبے کا استحکام وادی میں بے روزگاری کے مسئلے کو کافی حد تک دور کرنے کی گنجائش ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرہامہ بجبہاڑہ آپریشن اختتام پذیر‘ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

Next Post

ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.