ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

خشک سالی:سرینگر اور جنوبی کشمیر کے جنگلوں سے آگ نمودار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-14
in مقامی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر کے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کی شام کو سرینگر اور جنوبی کشمیر کے متعدد جنگلی علاقوں سے آگ نمودار ہوئی جس نے وسیع وعریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو سرینگر کے مضافاتی علاقے کھمبر سنگ ریشی کے جنگل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک وسیع علاقے کولپیٹ میں لے لیا۔
ایک مقامی شہری جاوید احمد نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ پچھلے دو روز سے کھمبر کا جنگلی علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ اوپری پہاڑ پر آگ نمودار ہوئی ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ وہاں تک جانے سے قاصر ہے۔
احمد کا مزید کہنا تھا کہ جنگل کی دیکھ ریکھ سوشل فاریسٹری کا محکمہ کر رہا ہے لیکن پچھلے ۴۸گھنٹوں سے آگ نے جنگل میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔مقامی شہری نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی خاطر سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئلہ اسمگلنگ میں ملوث افراد بھی اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
دریں اثنا ترال کے ناگہ پتھری ، دودھ مرگ اور پنگلش کے جنگلات میں بھی ہفتے کی شام کو آگ نمودار ہوئی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ آگ نے جنگل میں تباہی مچائی ہوئی ہے جبکہ محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ ترال کے جنگلی علاقوں میں آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خشک سالی کے نتیجے میں ہی جنگلوں سے آگ نمودار ہورہی ہے۔ان کے مطابق متعدد مقامات پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد جان سے گئے

Next Post

کھڑگے ’انڈیا‘ بلاک کے چیئر پرسن ہوں گے‘ اتفاق رائے ہو گیا :رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے ’انڈیا‘ بلاک کے چیئر پرسن ہوں گے‘ اتفاق رائے ہو گیا :رپورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.