جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپواڑہ میں آتشزدگی کی زد میں ۵۰ دکانیں آئیں

پانچ رہائشی کمروں کو بھی نقصان‘دو فائر مین زخمی:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-05
in اہم ترین
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے قدیم بس اڈے کی ڈار گلی میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں پچاس دکانوں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بارہ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ایک کروڑ روپے مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے قدیم بس اڈے میں جمعرات کی علی الصبح آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں پچاس دکانیں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچا اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
حکام نے جائے واردات پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ کپواڑہ کے مین مارکیٹ ڈارگلی میں جمعرات کی صبح چار بجکر ۳۳منٹ پر آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ان کے مطابق ایک درجن فائر ٹینڈروں اور دو موٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں پچاس دکانوں کو نقصان پہنچا جن میں۱۶دکانیں مکمل طورپر خاکستر ہوئیں جبکہ۳۴کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر مین زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ کم از کم ایک کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارد داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وار داتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال۲۰۲۳کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از۲۲سو واقعات پیش آئے جس دوران۱۴۶۲ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ۹جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران۳۶ جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں سات ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا گیا:پولیس

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کاسکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے خطاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

لیفٹیننٹ گورنر کاسکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.