کولمبو// دھننجے ڈی سلوا کو دیموتھ کرونارتنے کی جگہ سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
سری لنکا کے چیف سلیکٹر اپل تھرنگا نے دھننجے ڈی سلوا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ تھرنگا نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس کے لیے ایک ہی کپتان رکھنا پسند کروں گا، لیکن ہمارے پاس جو کھلاڑی ہیں، ان کےساتھ ہم اس وقت ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔
دھننجے ٹیسٹ میں سری لنکا کی کپتانی کرنے والے 18ویں کھلاڑی ہوں گے۔ وہ 30 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے 12 جیتے، 12 ہارے اور چھ ڈرا رہے ۔ ان کی قیادت میں سری لنکا نے 2019 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں یادگار ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
اس اعلان کے ساتھ ہی سری لنکا 2024 کا آغاز ہر فارمیٹ کے لیے ایک نئے کپتان کے ساتھ کرے گا۔ سری لنکائی کرکٹ میں حال ہی میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ حال ہی میں سری لنکا کرکٹ نے ون ڈے کی کمان کوسل مینڈس اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی وینندو ہاسرنگا کو سونپی تھی۔
وہ اپنے کیریئر میں اب تک 51 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ڈی سلوا نے 91 اننگز میں 39.77 کی اوسط اور 57.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3,301 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 13 نصف سنچریاں اور 10 سنچریاں اسکور کیں۔ ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 173 رنز رہا ہے۔