بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی ہفتہ کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-04
in تازہ تریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

نئی دہلی/۴جنوری
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو جے پور کے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر میں ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
جمعہ سے شروع ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں سائبر کرائم، پولیسنگ سسٹم میں ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی کے چیلنجز، بائیں بازو کی انتہا پسندی، جیلوں میں اصلاحات اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا ایک اور اہم ایجنڈا نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر غور و خوض کرنا ہے ۔ مزید برآں، پولیسنگ اور سیکیورٹی میں مستقبل کے موضوعات جیسے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیپ فیکس جیسی نئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات کی جائے گی۔ کانفرنس ٹھوس ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور ان کی پیشرفت پر نظر رکھنے کا ایک موقع بھی ہے ۔
وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی کانفرنس میں گہری دلچسپی لی ہے ۔ سابق وزرائے اعظم کی علامتی موجودگی کے برعکس، مسٹر مودی کانفرنس کے تمام اہم اجلاسوں میں موجود رہتے ہیں۔ وزیر اعظم نہ صرف تمام معلومات کو تحمل سے سنتے ہیں بلکہ آزادانہ اور غیر رسمی گفتگو کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ نئے خیالات ابھر سکیں۔ اس سال کی کانفرنس میں ناشتے ، دوپہر اور رات کے کھانے پر غیر رسمی موضوعاتی بات چیت کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس سے سینئر پولیس افسران کو ملک کو متاثر کرنے والے اہم پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے مسائل پر وزیر اعظم کے ساتھ اپنے خیالات اور سفارشات کا اشتراک کرنے کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم نے 2014 سے ملک بھر میں سالانہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کانفرنسوں کے انعقاد کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ یہ کانفرنس 2014 میں گوہاٹی، 2015 میں کچھ کے رن-دھورڈو، 2016 میں حیدرآباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی، 2017 میں ٹیکن پور بی ایس ایف اکیڈمی، 2018 میں کیواڑیہ، 2019 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پونے ، 2021 میں لکھن¶ پولیس ہیڈ کوارٹراور 2023 میں نیشنل ایگریکلچرل سائنسز کمپلیکس، پوسا میں منعقد کی گئی۔ اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اس سال جے پور میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت برائے داخلہ، کابینہ سکریٹریز، سینئر حکام، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرلز اور مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ دیگرمعززین شرکت کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام :علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

Next Post

سول انتظامیہ میں بھاری رد و بدل ‘۲۹ آئی اے ایس اور۲۵ جے کے اے ایس افسران تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں

سول انتظامیہ میں بھاری رد و بدل ‘۲۹ آئی اے ایس اور۲۵ جے کے اے ایس افسران تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.