جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چلہ کلان: جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمند ہونے سے شکارہ والوں کوگونا گوں مشکلات کا سامنا

’ہمیں یخ کی اوپری تہہ کو پہلے توڑنا پڑتا ہے تب جا کے ہم ڈل کے پانیوں میں شکارہ چلا سکتے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-04
in مقامی خبریں
A A
منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

Cold

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے جھیل ڈل کے کچھ حصے صبح کے وقت منجمند ہوتے ہیں۔
وادی میں کڑاکے کی ٹھند سے جہاں صبح اور شام کے وقت لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا امر محال بن گیا ہے وہیں جھیل ڈل میں شکارہ والوں کو بھی گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ایک شکارہ مالک نے بتایا کہ موسم خشک رہنے کی وجہ سے سردی کا زور تیز تر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل کا پانی جم جانے سے ہمیں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے شکاروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پانی جم جانے سے جھیل ڈل کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں برف کو توڑ کر شکاروں کو نکالنا پڑتا ہے ۔
ایک اور شکارہ مالک نے بتایا کہ اگر برف باری یا بارشیں ہوں گی تو سردی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جھیل کے گندہ ہونے سے اور بھی مشکلات پیدا ہوئے ہیں۔
دریں اثنا جھیل ڈل سمیت وادی کے سیاحتی مقامات پر ٹھنڈ سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بھاری تعداد موجود ہے ۔جہاں ایک طرف دن میں ٹھنڈ کی شدت میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جھیل ڈل میں غیر مقامی سیاحوں کو شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہیں وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام وغیرہ میں بھی سیاح کڑاکے کی ٹھنڈ سے وہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ایک غیر مقامی خاتون سیاح نے بتایا کہ جھیل ڈل میں کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ شکارہ سواری کا لطف ہی کچھ الگ ہے ۔انہوں نے کہا’’شکارہ میں بیٹھ کر گرما گرم قہوے کے گھونٹ لیتے ہوئے جھیل ڈل کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے دوران جنت کی سیر کا احساس ہوتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ موسم بہار یا گرما میں کشمیر کی سیر کے دوران کافی مزہ آتا ہے لیکن موسم سرما کا کچھ منفرد ہی سرور ہے ۔
ایک اور غیر مقامی سیاح نے بتایا کہ ٹھنڈ سے وادی کشمیر کی خوبصورتی میں مزید نکھار ہی آتا ہے اور جب برف کی سفید چادر اس کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے تو اس کے حسن کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی زیادہ برف باری نہیں ہوئی ہے ہم یہاں بھاری برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان۲۱دسمبر سے شروع ہوجو۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں مجموعی اموات کی شرح میں کمی

Next Post

جے پی نڈا؍۷جنوری کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

جے پی نڈا؍۷جنوری کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.