نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کے فعال مریضوں کی کل ملاکر تعداد 4,170 ہو گئی ہے جو کہ ملک میں مجموعی ایکٹو کیسز کا 0.01 فیصد ہے ۔
کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات کی اطلاع ملی، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5,33,337 ہوگئی اور اموات کی شرح 1.18 فیصد ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,44,72,153 ہوگئی ہے اور قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے ۔
دریں اثنا، دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت روزانہ اوسطاً تین سے چار کووڈ-19 کیس سامنے آرہے ہیں اور کہا کہ شہر وائرس کے دوبارہ پیدا ہونے سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
حکام کے مطابق دہلی حکومت نے منگل کو کہا کہ کووڈ-19 مثبت نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے لیبارٹریوں میں بھیجے گئے ہیں ۔