منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام کے پیچھے آخر کیا سوچ تھی… جس کسی نے بھی اقوام متحدہ جیسا ایک عالمی پلیٹ فارم کے قیام کے بارے میں سوچا تھا اور پھر اسے عملی شکل دی اللہ میاں کی قسم وہ انسانیت کا دشمن ہے… وہ ہول سیل میں انسانیت کا دشمن کہ اس نے انسانیت کے ایک دشمن ادارے کو وجود بخشا … اسے دنیا پر مسلط کردیا … اقوام متحدہ ایک دھوکہ ہے… یہ ایک فریب ہے‘ یہ چھل اور کپٹ ہے… یہ کچھ طاقتوں کی رکھیل ہے‘ …جو اسے اپنے اشاروں پر نچاتی ہیں… اور اقوام متحدہ بخوشی ناچتی بھی ہے… بڑی بے شرمی سے ناچتی ہے۔سچ تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ اس دھرتی پر ایک بوجھ ہے… یہ کچھ روگردان طاقتوں کی من مانی کی ایک لائسنس ہے… اس ادارے سے خیر نہیں بلکہ شر کی ہی امید کی جا سکتی ہے اور… اور امید کی بھی جا رہی ہے …کچھ احمق اس سے مسائل کا حل کرنے کی امید لگاتے رہتے ہیں… لیکن … لیکن صاحب سچ تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ خود ایک مسئلہ ہے… ایسا مسئلہ جسے سب سے پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے اور… اور اس کا حل یہ ہے کہ… کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے اور… اور اس لئے کیا جائے تاکہ جن قوتوں نے اسے اپنی رکھیل بنا رکھا ہے… وہ اس کا مزید استعمال… بے کس‘ لاچار ‘ غریب اور مظلوم لوگوں کیخلاف استعمال نہ کریں۔ایسا پہلی بارنہیں ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے بارے میں یہ رائے قائم کررہے ہیں… نہیں صاحب اس سے پہلے بھی ہماری اس ادارے کے بارے میں یہی رائے تھی اور… اور اس لئے تھی کہ تب بھی یہ ادارہ غزہ میں معصوموں کی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا اور… اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہے… اس بار جبکہ اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کی آڑ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ اب گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے جاری رکھا ہے…اقوام متحدہ اس نسل کشی‘ اس جارحیت کو روکنے میں ناکام ہوئی ہے… مکمل ناکام… اور اس لئے ناکام ہے کیونکہ جن طاقتوں نے اسے اپنی رکھیل بنا رکھا ہے… وہ ایسا چاہتی ہیں… وہ چاہتی ہیں کہ… کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماماشہ دیکھے اور… اور اقوام متحدہ اس اس کی یہ خواہش پوری کررہی ہے اور… اور سو فیصد کررہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی چھٹے روز بھی جاری

Next Post

کشمیر اب تک بہت کھو چکا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر اب تک بہت کھو چکا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.