سرینگر/24دسمبر
جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سابق ایس ایس پی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق شمالی ضلع بارہ مولہ کے گانٹہ مولہ شیری علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ سابق ایس ایس پی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا”اتوار اعلیٰ الصبح دہشت گردوں نے نماز فجر کی اذان دے رہے سابق پولیس آفیسر محمد شفیع پر فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا ہے “۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آ س پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔