ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سولنہ سرینگر میں آتشزدگی‘شہری ہلاک ‘ بھائی زخمی

تین رہائشی مکان خاکستر‘وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-24
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں۳رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ایک شخص جھلس جانے سے جاں بحق ہوا جبکہ اس کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا سولنہ میں جس رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی وہاں پر ہفتے کی سہ پہر کو ملبے سے ایک شخص کی جھلسی لاش برآمد کی گئی۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جس رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی وہاں پر دو بھائی رہائش پذیر ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ایک بھائی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چلا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ان کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو رہائشی مکان کے ملبے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی دماغی طورپر معذور تھا۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس نے ۱۲جنرل سکریٹری اور ۱۲؍ انچارج مقرر کیے

Next Post

تازہ برف باری کے باعث سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

تازہ برف باری کے باعث سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.