جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بانڈی پورہ معرکہ آرائی میںایک جنگجو ہلاک‘دو کی تلاش جاری:آئی جی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-11
in تازہ تریں
A A
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

Army

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۱مئی
جموں کشمےر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو اور اُس کے ساتھی حال کے ایام میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز ۱۴آر آر اورجموں وکشمیر پولیس نے بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے سرندر کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگل کی نگرانی کا عمل بھی تیز کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل اور تین میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔
کمارکے مطابق مہلوک جنگجو اُس ملی ٹینٹ گروپ میں شامل تھا جو حال کے ایام میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیا ب ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ کے جنگل میں مسلح تصادم کا آغاز

Next Post

شہرخستہ میں گندہ کیا نہیں !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

شہرخستہ میں گندہ کیا نہیں !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.