پرتھ//
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنالیے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آج پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم نے مجموی طور پر پہلی اننگ میں دو دن کے دوران 113.2 اوورز بیٹنگ کی۔
دوسرے دن کھیل کا آغاز
ٓج آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگ 5 وکٹ پر 346 رنز سے دوبارہ شروع کی۔
پہلے دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا اسکور 411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔