کوالالمپور// ہندوستان نے آج یہاں ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ہندوستان نے پہلے ہاف میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ 14 دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔
نیدرلینڈ نے پہلے کوارٹر کے آغاز میں ٹیمو بوئرز نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں پیپزن وین ڈیر ہیجڈین نے 16ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر گول کیا۔
ہندوستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں ارجیت سنگھ ہنڈل کی مدد سے آدتیہ لالیز نے 34ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے زبردست واپسی کی۔ اولیور ہارٹینسیس نے 44ویں، سوربھ آنند کشواہا نے 52 ویں اور اتم سنگھ نے 57 ویں منٹ میں فاتحانہ گول کیا۔