بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وکشت بھارت سنکلپ یاترا:وزیر اعظم کی کشمیر ی خاتون سے بات چیت

’کشمیری خواتین بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں اور ملک کی ترقی کے ارادے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-10
in مقامی خبریں
A A
وکشت بھارت سنکلپ یاترا:وزیر اعظم کی کشمیر ی خاتون سے بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکشت بھارت سنکلپ یاترا(وی بی ایس وائی)کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔
حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کی سیر حاصل کرنے کیلئے ملک بھر میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچیں۔
شیخ پورہ‘بڈگام کی دودھ فروش اور وی بی ایس وائی سے مستفید ہونے والی نازیہ نذیر سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے خاندان کے افراد کے بارے میں دریافت کیا تو خاتون نے کہاکہ اس کا شوہر آٹو ڈرائیور ہے اور اس کے دو بچے یوٹی کے سرکاری اسکولوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کے استفسار پر کہا کہ ان کے گاؤں میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں واضح تبدیلیاں رونما ہو ئی ہیں۔نازیہ نے کہا کہ جل جیون مشن ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے جس میں صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ان کے گھروں تک پہنچ رہی ہے جہاں کبھی پانی کے مسائل موجود تھے۔
کشمیری خاتون نے اجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن کے فوائد، سرکاری اسکولوں میں تعلیم اور پی ایم جی کے اے وائی کو مزید۵سال تک بڑھانے کیلئے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے گاؤں میں وی بی ایس وائی وین کے تجربے اور اثرات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں نے کشمیری ثقافت کے مطابق نیک موقعوں پر ادا کی جانے والی رسومات کے ذریعے اس کا خیر مقدم کیا۔
مودی نے نازیہ کے ساتھ بات چیت پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کشمیر کی خواتین کی طاقت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا جو حکومت کے فوائد سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں اور ملک کی ترقی کے ارادے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا’’آپ کا جوش و خروش میرے لیے طاقت کا باعث ہے‘‘ انہوں نے جموں و کشمیر میں وی بی ایس وائی کیلئے جوش و جذبے کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے باقی حصوں میں ایک مثبت پیغام بھیجتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے لوگ ترقی کی بینڈ ویگن میں شامل ہو رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے تعاون کی تعریف کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرگل جنگ کی مخالفت پر اقتدار سے ہٹایا گیا:نواز

Next Post

آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.