سرینگر//
بی جے پی کے صدر ضلع گاندربل نصیر لون نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور غلام نبی آزاد کی سربراہی والی ڈیموکریٹک پیپلز آزاد پارٹی کے بی جے پی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
لون نے کہا’’میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہوشیار رہیں اور ان کے جھانسے میں نہ آئیں‘‘۔
بی جے پی ضلع صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو بانڈی پورہ میں تین ریاستوں میں پارٹی کی جیت پر جشن منانے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
لون نے کہا’’میں لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور غلام نبی آزاد کی سربراہی والی ڈیموکریٹک پیپلز آزاد پارٹی ہماری پارٹیاں ہیں یہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں شام ہوتے ہی یہ پارٹیاں ہمارے پاس ہوتی ہیں‘‘۔
بی جے پی ضلع صدر کا کہنا تھا’’لوگ ہوشیار رہیں ان کے جھانسے میں نہ آئیں ان کے ساتھ ملنے کے بجائے براہ راست بی جے پی کے ساتھ ملیں یہ پارٹیاں ہماری ’کزن‘ہیں‘‘۔
بتادیں کہ تین ریاستوں میں جیت پر بی جے پی کے کارکنوں نے سری نگر سمیت وادی کے مختلف حصوں میں پیر کے روز جشن منایا۔