نئی دہلی//) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ناگالینڈ کے یوم تاسیس پرریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز ناگالینڈ کی ترقی اور ریاست کی کامیابی کے سفر کے مضبوط ہونے کی خواہش کی۔
مسٹر مودی نے ایکس (سابقہ [؟][؟]ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘‘ناگالینڈ کے لوگوں کو یوم تاسیس پر نیک خواہشات۔ ریاست کی دلچسپ تاریخ، رنگا رنگ تہواروں اور گرم جوشی سے بھرے لوگوں کی بہت تعریف کی جاتی ہے ۔ دعا ہے کہ یہ دن ترقی اور کامیابی کی طرف ناگالینڈ کے سفر کو مضبوط کرے ۔
قابل ذکر ہے کہ 1962 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ ناگالینڈ اسٹیٹ ایکٹ منظور ہونے کے بعد ناگالینڈ ریاست وجود میں آئی۔ ناگالینڈ میں عارضی حکومت کو 30 نومبر 1963 کو تحلیل کر دیا گیا اور یکم دسمبر 1963 کو سرکاری طور پرناگالینڈ کو ریاست کا درجہ حاصل ہوا اور کوہیما کو ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا۔