جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری‘ پونچھ سرحدی علاقوں میں تلاشی جاری

پانچ مشتبہ افراد کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-29
in اہم ترین
A A
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

Rajouri

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں//
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں منگل کے روز ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے درہال علاقے میں پانچ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے منگل کے روز ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہر ے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن لانچ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ مشتبہ افراد کو جلد ازجلد کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق منگل کے روز راجوری کے درہال گاوں کے لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی ہے کہ علاقے میں پانچ مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔
فوجی ذرائع نے بتایاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے جنگلی علاقوں میں موجود ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آرمی ، پولیس ، ایس او جی اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔
ان کے مطابق پیر کے روز بھی راجوری اور پونچھ اضلاع میں۱۵مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کا مقصد سرگرم ملی ٹینٹوں کو امکانی تخریبی سرگرمیاں انجام دینے سے قبل ہی کیفر کردار تک پہنچانا ہے ۔
بتادیں کہ پولیس سربراہ آر آر سوئن نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اوران کے معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قتل کیس کے ملزم سے۲ لاکھ روپے رشوت لینے پر نوکری سے برطرف

Next Post

۷طلباء کیخلاف سنگین نوعیت کے کیس منسوخ کئے جائیں:این سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

۷طلباء کیخلاف سنگین نوعیت کے کیس منسوخ کئے جائیں:این سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.