یانگون//
وسطی میانمار کے منڈالے میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی ریسکیو گروپ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ریسکیو آرگنائزیشن کے سکریٹری یو آنگ تھو نے شنہوا کو بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے درمیان حادثہ آج صبح منڈالے-پین یو لوئن روڈ پر پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ سڑک کنارے کھڑی کار سے ٹکرا گیا اور پھر کھائی میں گر گیا۔ ٹرک میں سوار تین افراد جائے واقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک کو بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تین مرد اور تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔