جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’بخاری کو ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد گرفتار کیوں نہیں کیا گیا‘

کوئی ان سے بتائے کہ وہ اس راز سے پرہ اٹھائیں :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in مقامی خبریں
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

پٹن//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ ’’وہ دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد کیسے اور کیوں رہا تھے جبکہ دیگر سیاسی لیڈران کو قید میں رکھا گیا؟‘‘
عمر عبد اللہ نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں منعقدہ پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران الطاف بخاری کا ذکر کرتے ہوئے ان پر نشانہ سادھا۔
این سی نائب صدر کا کہنا ہے کہ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو جب جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی گئی اور دفعہ۳۷۰کو منسوخ کیا گیا تو مرکزی سرکار نے کشمیر کے تمام سیاسی لیڈران کو قید کیا، تو الطاف بخاری آزاد کیوں گھوم رہے تھے؟
عمر عبداللہ نے کہا ’’برائے مہربانی آپ (الطاف بخاری) ہمیں وہ راز بتائے جس کی وجہ سے آپ آزاد گھوم رہے تھے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا یہ تنقیدی ردعمل الطاف بخاری کے گزشتہ روز دئے گئے بیان کے پس منظر میں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا ’’نیشنل کانفرنس ہی کشمیر کی ناسازگار صورتحال کی ذمہ دار ہے‘‘۔
یاد رہے کہ پانچ اگست سنہ ۲۰۱۹کو دفعہ ۳۷۰کے ایک روز قبل انتظامیہ نے جموں کشمیر میں سخت ترین بندشیں نافذ کیں، اور تمام سیاسی لیڈران بشمول مین اسٹریم اور علیحدگی پسند لیڈران کو جیلوں میں قید کیا گیا اور گھروں میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ تاہم الطاف بخاری اور انکی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام حسن میر رہا تھے۔
عمر عبداللہ کی تنقید کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ ’’کچھ چیزوں پر اگر پردہ ہی رہے گا تو بہتر ہوگا۔ ان سے بہتر کون جانتا ہے کہ وہ کہاں ہے اور کون کہاں ہے۔‘‘
غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی گزشتہ چند روز سے کشمیر میں کافی سیاسی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔
عمر عبداللہ کی قیادت میں پارٹی نے ہر اسمبلی حلقے میں ’’عوامی رابطہ‘‘ پروگرامز یا ریلیز کی شروعات کی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے گلمرگ اسمبلی حلقے کے ٹنگمرگ علاقے سے اس پروگرام کا آغاز کیا۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی بھی جلسوں اور ریلیز کے انعقاد میں کافی سرگرم ہے۔ الطاف بخاری نے گزشتہ روز کولگام قصبے میں کارکنان کی ریلی سے خطاب کیا اور آج بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں ریلی سے خطاب کیا۔ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں پر اسرار دھماکہ کوئی نقصان نہیں ہوا :پولیس

Next Post

سرما شروع ہونے کے باوجود دراندازی کی کوششوں میں کمی نہیں آئیـ:فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
سرما شروع ہونے کے باوجود دراندازی کی کوششوں میں کمی نہیں آئیـ:فوج

سرما شروع ہونے کے باوجود دراندازی کی کوششوں میں کمی نہیں آئیـ:فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.