سرینگر//
مرکز نے ہفتہ کو غداری کے قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، مرکز نے سپریم کورٹ سے اس کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کرنے کو کہا ہے۔
عدالت عظمیٰ نوآبادیاتی دور کے قانون کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ مرکز نے چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں تین ججوں کی بنچ کو بتایا کہ کیدارناتھ سنگھ بمقابلہ ریاست بہار میں غداری کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ پابند ہے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ تین ججوں کی بنچ قانون کی درستگی کا جائزہ نہیں لے سکتی۔
رپورٹ میں حکومت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کہا گیا ہے’’ایک آئینی بنچ نے پہلے ہی سیکشن ۱۲۴؍ اے (غداری قانون) کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے جیسے بنیادی حقوق جیسے مساوات اور زندگی کا حق ۔
قبل ازیں‘غداری کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیاں پانچ جماعتوں بشمول ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا اور ترنمول ایم پی مہوا موئترا نے دائر کی تھیں۔