پرتاپ گڑھ// اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ادے پور پولیس نے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر نہر کی پٹری کٹریہ کے نزدیک بدھ کو تصادم میں ایک مطلوب ہسٹری شیٹر ملزم کو گرفتار کر غیرقانونی طمنچہ و بائک برآمد کیا ،جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ ادے پور انچارج انسپکٹر نکیت بھاردواج مع فورس چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر نہر کی پٹری کٹریہ کے نزدیک بائک سے بھاگ رہے بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دیا ،جوابی فائرنگ میں پولیس نے مطلوب ہسٹری شیٹر ملزم سونوں عرف شیوسہائے ساکن باباکا گاوں کچہرا تھانہ ادے پور پرتاپ گڑھ کو گرفتار کر ایک غیر قانونی طمنچہ 315 بور کارتوس و بائک برآمد کیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ادے پور پرتاپ گڑھ ،سلطان پور ،امیٹھی و رائے بریلی میں کل 28 مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف جرائم نمبر 169/23 دفعہ 307 و 3/25 تعزرات ہند کے تحت ایف آئی آر درج کر جیل بھیجا ۔