سرینگر/25 اکتوبر
پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں چرسو علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے گرفتار شدہ کی شناخت عاشق حسین بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکن چرسو کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش کی تحویل سے 8 کلو 300 گرام بھنگ بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔