ہندواڑہ///
ہنڈواڑہ کے لنگیٹ علاقے کے شانو گاؤں میں ریت کے ٹیلے میں دھنسنے سے ایک ۳۷سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مقامی حکام نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ عبدالحمید شیخ ولد خضر محمد شبیر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار کے ساتھ تھا جب وتنار شانو کے مقام پر ریت کے ایک ٹیلے نے انہیں پھنسایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے سخت کوششوں کے بعد دونوں کو بچایا اور دونوں کو ضلع اسپتال ہندواڑہ لے گئے جہاں پہنچنے پر عبدالحمید شیخ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ دوسرا شخص شبیر احمد ڈار زیر علاج ہے۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔