جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پشمینہ کشمیرکی ثقافتی شناخت‘: ہمارے شاندار کاریگروں کی محنت نے اسے امر کر دیا گیا ہے:ایل جی

’پرگتی میدان میں نمائش کے دوران دکانوں کی تعداد میں اضافہ یقینی بنایاجائیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-21
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے جمعہ کو یہاں کہا پشمینہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، بلکہ جموں کشمیر کی ثقافتی شناخت ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ اس صنعت کو بحال کرنے کی پابند ہے۔
سنہا یہاں پشمینہ ایکسپورٹر اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پیما) کی طرف سے منعقدہ پشمینہ اور سوزنی بنکروں کو سالانہ دستکار ایوارڈ پیش کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ایل جی نے کہا ’’نہ صرف جموں کشمیربلکہ پوری دنیا کیلئے، پشمینہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، بلکہ ہماری ثقافتی شناخت ہے جسے ہمارے شاندار کاریگروں کی محنت سے امر کر دیا گیا ہے‘‘۔
سنہا نے کہا کہ غیر معمولی اور قیمتی مصنوعات نے صدیوں سے معیشت کو سہارا دینے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔اس نے قوم کی تعمیر میں بھی مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کشمیر کو دنیا کا پشمینہ دارالحکومت کہا جاتا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ سیاحتی شعبے میں تیزی اورجی۲۰سمٹ کے کامیاب انعقاد سے جموں کشمیر کے دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کی مانگ میں اِضافہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم اس شعبے کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، صلاحیت کی تعمیر اور مالیات کے لحاظ سے کاریگروں کو ضروری مدد اورتعاون فراہم کر رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ مرکز نے پشمینہ مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈکشن (جی آئی) ٹیگ دیا ہے۔ یہ قانونی شناخت پشمینہ آئٹمز کی صداقت کے تحفظ میں مدد کرتی ہے اور اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صرف مخصوص خطوں میں بنی ہوئی مصنوعات، جیسے کشمیر میں’’پشمینہ‘‘کا نام رکھ سکتی ہے تاکہ نقلی مصنوعات اور جعلسازی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چانگ تھانگی بکریوں کے تحفظ اور ان کی آبادی کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں جو پشمینہ اون کا منبع ہیں۔ ان کوششوں میں افزائش نسل کے پروگرام، مویشی پالنے کے طریقوں میں بہتری اور بکریوں کے لئے دیرپا چراگاہیں پیدا کرناشامل ہیں۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ حکومت اور دیگر آرگنائزیشنز پشمینہ کی حقیقی مصنوعات کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کے لئے مہمات چلاتے ہیں۔ پروموشنز پشمینہ کی ثقافتی اور معاشی اہمیت اور مستند اشیاء خریدنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پشمینہ صرف ایک ٹیکسٹائل نہیں ہے۔ یہ کشمیری ثقافت اور ورثے کی علامت ہے۔ یہ جموں کشمیر کے ثقافتی تانے بانے میں گہراجڑا ہواہے۔ اِس کی اہمیت اقتصادی دائرے سے آگے بڑھ کر ثقافتی، سماجی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر محیط ہے جس سے یہ جموں و کشمیر کی شناخت اور طرزِ زندگی کا ایک قابل قدر اور اٹوٹ حصہ بن جاتا ہے۔
سنہا نے اس شعبے سے وابستہ ایسو سی ایشنوں اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پی ایم وشو کرما سکیم کے ساتھ اہل کاریگروں کو جوڑیں تاکہ ۱۸ شناخت شدہ کاروبارں میں مصروف جموںوکشمیریوٹی کے کاریگروں اور دستکاروں کی زندگی کو تبدیل کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ پرگتی میدان میں نمائش کے دوران سٹالوں اور دکانوں کی تعداد میں اضافے کو بھی یقینی بنائے گی تاکہ کاریگروں کو مارکیٹنگ کے بہتر مواقع اور عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جا سکے۔
یونین ٹیریٹری کے کاریگروں کو سوزنی کرافٹ اور کانی شال زمروں میں ماسٹر اور نوجوان کاریگروں میں توصیفی اسناد اور نقد اَنعامات سے نوازا گیا ۔ غلام حسن شیرا کو بعد اَز مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ، صدرپشمینہ ایکسپورٹرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن طارق ڈار، جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، کار یگر اور دستکار موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجلی کی پیداوارمیں کمی ہونے کے باوجود معقول بجلی فراہم کررہے ہیں:پرساد

Next Post

ایل جی کی سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے ساتھ میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

ایل جی کی سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے ساتھ میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.