بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وندے بھارت ایکسپریس نوجوانوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-20
in قومی خبریں
A A
ریپڈ ریل منصوبہ: میرٹھ سے اب ’دہلی دور نہیں!‘ ، 60 منٹ میں پہنچیں گے راجدھانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی// ہندوستانی ریلوے کی جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس نوجوانوں، بچوں اور محنت کش طبقے میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس کی وجہ سے کئی میٹروز کے درمیان ایئر لائنز کے کرایوں اور سفر کی تعداد پر بھی اثر پڑا ہے ۔
مختلف وندے بھارت ٹرینوں میں اب تک کی گئی بکنگ کے اعدادوشمار کا مطالعہ کرنے کے بعد ریلوے بورڈ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں اور محنت کش طبقے کے درمیان رفتار، سہولت اور وقت کی بچت کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی گئی یہ ٹرین سب سے پسندیدہ سفری آپشن کے طور پر ابھر رہا ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق، وندے بھارت میں سفر کرنے والے 25-34 سال کی عمر کے نوجوانوں (مرد و خواتین) میں اوسطاً 27.5 فیصد مسافر اسی عمر کے ہیں۔ اسی طرح، 35-49 سال کی عمر کے گروپ میں، اوسطاً 28.6 فیصد مسافر ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کے مقابلے میں وندے بھارت ایکسپریس کو ترجیح دیتے ہیں۔ مجموعی طور پر، تقریباً 56 فیصد مسافر نوجوان اور محنت کش طبقے کے ہیں۔ وندے بھارت میں سفر کرنے والے تمام عمر گروپ کے مسافروں میں اس عمر کا گروپ سب سے زیادہ ہوگیا ہے ۔
یہی نہیں، ملک میں 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں نے بھی اپنی سہولت اور رفتار کے لیے وندے بھارت ایکسپریس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ایک اعدادوشمار کے مطابق تمام مسافروں میں سے اوسطاً 12.5 فیصد اس عمر کے ہیں۔
ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ، ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں چنئی-بنگلور، ترواننت پورم-کساراگوڈ، ممبئی-پونے ، جام نگر-احمد آباد اور دہلی-جے پور روٹس پر وندے بھارت متعارف کرانے کے ساتھ ہی، ان شعبوں میں ہوائی کرایوں میں اپریل کی سطح سے 20-30 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ ان راستوں پر وندے بھارت کی شروعات نے ایئر لائنز کے 10-20 فیصد کسٹمر بیس کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے ۔ اس کے اثر سے ان راستوں پر وندے بھارت ایکسپریس کے متعارف ہونے سے پہلے ہوائی کرایوں کے مقابلے میں ان راستوں پر فضائی کرائے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اپریل میں چنئی اور بنگلورو کے درمیان مسافر کرایہ 900 سے 2000 روپے کے درمیان رہا۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ماہرین کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس نے ہوائی کرایوں کی حرکیات کو بدل دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی لوگ اپنی گاڑی سے سفر کرنے کے بجائے وندے بھارت ایکسپریس کو ترجیح دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وندے بھارت ایکسپریس وجئے واڑہ سے رینی گنٹا (تروپتی) تک 5 گھنٹے لیتی ہے جبکہ سڑک کے سفر میں 7 گھنٹے لگتے ہیں۔
وندے بھارت ایکسپریس آج پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ مانگ والی ٹرین ہے ۔ نوجوانوں میں وندے بھارت ایکسپریس کا جنون سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے جہاں لوگ انڈین ریلوے کی اس نئی ٹرین کے ساتھ اپنی سیلفیز اپ لوڈ کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوز کلک: دہلی پولیس کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Next Post

گندم کا ایم ایس پی بڑھانا مجبوری: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

گندم کا ایم ایس پی بڑھانا مجبوری: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.