جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن چھاترو میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی مکان اور سات دکانیں خاکستر ہوئی ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے چھاتروں میں درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل سات دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔