سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔
ٹریفک پولیس نے آج شال سات بج کر ۱۵ منٹ پر ؔایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ’’سرینگر جموں شاہراہ بدستور بند رہیں ۔ بارشیں جا رہی ہیں‘‘۔
اس سے پہلے ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت الاسلام نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند ہے ۔انہوں نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی۔
ضلع مجسٹریٹ نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’قومی شاہراہ کیفٹریا موڑ پر ہو رہی مسلسل بارشوں کے پیش نظر بند ہے ‘۔انہوں نے کہا’’لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے اپ ڈیٹ حاصل کریں اور سفر کرنے سے احتیاط کریں‘‘۔مسلسل بارشوں کے پیش نظر رام بن میں سکنڈری سطح تک کے اسکولوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ادھر سرینگر‘ لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بھی برف باری کے باعث مسلسل بند ہیں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے ۔
اس دوران منگل کے روز مسلسل چوتھے دن بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رات بھر بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
سرینگر میں وقفے وقفے سے بارشیں جا رہی ہیںجبکہ وادی کے دوسرے حصوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ سے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اگلے۱۰روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ادھر ضلع رام بن میں ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کے روز اسکول بند رہیں گے ۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن‘مسرت الاسلام نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ہائر سکنڈری سطح تک تمام اسکول بند رہیں گے تاہم امتحانات، اگر ہوں گے ، کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
اسلام نے پوسٹ میں کہا’’گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے پیش نظر ضلع میں آج ہائر سکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے تاہم اگر امتحانات ہوں گے تو ان کو مقررہ تاریخ کے مطابق منعقد کیا جائے گا‘‘۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے ۔