اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ کو افغانستان سے محتاط رہنا ہو گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-18
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

چنئی//آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار فارم میں چل رہی نیوزی لینڈ کو بدھ کے روز چیپاک میں کھیلے جانے والے 16ویں میچ میں افغانستان کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔
ایک روزہ کرکٹ میں اب تک نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان دو میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں اور دونوں بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے۔ اس پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ لیکن افغانستان نے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے پہلی جیت حاصل کی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ اس کی دوسری جیت ہے۔ اس کے پیش نظر نیوزی لینڈ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔
انگلینڈ کے ساتھ آخری میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز 80 رن اور اکرام علی خیل کے 58 رنز کی مدد سے 49.5 اوورز میں 284 رنز بنائے تھے۔ وہیں ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ 40.3 اوورز میں 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے سب سے زیادہ 3-3 اور محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ٹیم نے اپنے تینوں میچوں میں شاندار جیت درج کی ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگلی کی چوٹ کی وجہ سے کین ولیمسن باہر ہوچکے ہیں۔ ایسے میں اگلے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان ٹام لیتھم کے ہاتھوں میں ہوگی۔
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 245 رنز بنائے تھے۔ ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگ کھیلی۔ لوکی فرگوسن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےنیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے (45 رنز)، کین ولیمسن (78 رنز) اور ڈیرل مچل کے ناقابل شکست 89 رنز کی اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی۔
ماہرین کے مطابق ایم اے۔ چدمبرم اسٹیڈیم، چیپاک کی پچ بہت سست ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں اسپنرز کو کافی مدد ملتی ہے۔ اس پچ پر ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنا بہتر ہو سکتا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آؤٹ ہونے پر غصہ، آئی سی سی نے افغان اوپنر کی سرزنش کردی

Next Post

روہت شرما ہندوستان کے لیے مثالی کپتان: پونٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

روہت شرما ہندوستان کے لیے مثالی کپتان: پونٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.