ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اے اے پی کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-11
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے رکن پارلیمنٹ مسٹرسنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اے اے پی ایم ایل اے کلدیپ کمار نے کہا کہ پچھلے 15 مہینوں سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم پر ایک فرضی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا، ‘‘ایم پی سنجے سنگھ غریبوں کی بلند آواز ہیں جو مودی حکومت کے خلاف بولنے میں بالکل نہیں ہچکچاتے ، اسی لیے مودی حکومت نے انہیں ای ڈی کے ذریعے گرفتار کرایا ہے ۔’’
انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے کے دوران پولیس نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے اور کئی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔ پولیس کی یہ بربریت ظاہر کرتی ہے کہ مسٹر مودی کے اشارے پر آئین کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ اس ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے منصوبوں کے خلاف اے اے پی سڑکوں سے لے کر ایوان تک لڑتی رہے گی۔اے اے پی کے سینئر لیڈر عادل احمد خان نے کہا، [؟]ہمارا صرف ایک سوال ہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے نام نہاد شراب گھوٹالہ میں ای ڈی کو کیا ملا؟ انہوں نے منیش سسودیا کو گرفتار کرلیا، ان کے گھر، بینک لاکر، گاؤں، سب کچھ تلاش کیا، لیکن آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ آپ نے کیا برآمد کیا ہے ۔ بدعنوانی کے 25 پیسے بھی نہیں ملے ہیں۔ اس کے باوجود عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی-شاہ سکم کے آفت زدگان کی خبرنہیں لے رہے ہیں: کانگریس

Next Post

ای ڈی اے راجہ کی 15 غیر منقولہ جائیدادقرق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

ای ڈی اے راجہ کی 15 غیر منقولہ جائیدادقرق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.