ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کہا تھا…ہم نے کہا تھا !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہا تھا… ہم نے کہا تھا … واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملے آ بیل مجھے مار کے مصداق ہے… اور اب دیکھئے غزہ میں کیا ہو رہا ہے… اینٹ سے اینٹ بجائی جا رہی ہے… او ر اسرائیل کاکہنا ہے کہ اجی یہ تو ابھی شروعات ہی ہے… آگے آگے دیکھئے ہو تا کیا ہے… غزہ کو ملیا میٹ کیا جائیگا اور… اور اللہ میاں کی قسم غزہ ملیا میٹ ہو رہا ہے… اسرائیل اسے ملبے کے ایک بڑے ڈھیر میں تبدیل کررہا ہے اور… اور سو فیصد کررہا ہے ۔دنیا تماشا دیکھ رہی ہے… یہ دیکھ رہی ہے کہ…کہ کیسے حماس کے راکٹ حملوں کا جواب اسرائیل میزائل حملوں سے دے رہا ہے… انگنت تعداد میں دے رہا ہے… اندھا دھند انداز میں دے رہا ہے… معصوم فلسطینی بچوں کی ہلاکت سے دے رہا ہے… خواتین اور بوڑھوں کی ہلاکت سے دے رہا ہے …اور اس کے جواب میں دنیا کہہ رہی ہے… یہ کہہ رہی ہے کہ صاحب !اسرائل کو اپنے دفاع کا حق ہے… اور … اور اس کے اس دفاع کے حق میں اسے کچھ بھی کرنے کی لائسنس عطا کر دی گئی ہے… دنیا نے عطا کر دی گئی ہے ۔اور یہ سب باتیں حماس کو معلوم تھیں… وہ یہ جانتا تھا کہ… کہ اس کے کسی بھی حملے کے جواب میں اسرائیل اس کے گناہوں کی سزا عام غزہ کے شہریوں کو دے گا اور… اور وہ یہ سزا دے رہا ہے… اس وقت جنگ بندی کی کوئی بات نہیں کی جا سکتی ہے… اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ہے جب تک اسرائیل کا پیٹ بھر نہیں جائے گا … معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت سے بھر جائیگا … اس وقت تک کوئی جنگ بندی کی بات نہیں کر ے گا… کوئی کوشش نہیں کرے گا…اور پھر یہ بھی تو سچ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو اس جنگ سے سیاسی فائدہ اٹھانا ہے… اسے اسرائل کی سیاست میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنی ہے…وہ پوزیشن جو حالیہ برسوں میں کمزور نہیں بلکہ بہت کمزور ہو ئی ہے … اس پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکتا ہے… غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا کر کیا جا سکتا ہے اور… اور اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم‘ نیتن یاہو ایسا ہی کررہا ہے …اور اس لئے کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اسے ایسا کرنے کی کھلی چھوٹ ہے… اور یہ چھوٹ اسے دنیا نے دی ہے… غزہ میں اندھا دھند حملوں کی کھلی چھوٹ ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

Next Post

کرگل نے یوٹی کے لئے ایجنڈا سیٹ کردیا 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کرگل نے یوٹی کے لئے ایجنڈا سیٹ کردیا 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.