منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات صاف و شفاف انداز میں انجام پذیر ہوئے:سوسے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-06
in اہم ترین
A A
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
بتادیں کہ بدھ کو ہونے والے ان انتخابات میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح۶۱ء۷۷فیصد درج ہوئی۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل شری کانت بالا صاحب سوسے نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں لوگوں کو انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات پر امن طریقے اور صاف و شفاف انداز میں انجام پذیر ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی ۸؍اکتوبر کو ہوگی۔
سوسے کا کہنا تھا کہ کل۹۵ہزار۳سو۸۸رائے دہندگان تھے جن میں سے۷۴ہزار۲۶ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سالیسکوٹ انتخابی حلقے میں سب سے زیادہ۹۰فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ پدم انتخابی حلقے میں سب سے کم۶۹فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لوگ صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے تھے اور اپنی بھاری کا انتظار کر رے تھے ۔
سوسے کا کہنا تھا کہ زنسکار جیسے سرد علاقے میں بھی رائے دہندگان کو صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر دیکھا گیا۔انہوں نے کہا’’میں نے پہلے ہی لوگوں سے کہا تھا کہ انتخابات ایک تہوار کی طرح ہوتے ہیں جس کو کرگل کے لوگ بھی مناتے ہیں‘‘۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ بوتھوں پر مشینوں میں کوئی خرابی ہونے سے ووٹنگ کا سلسلہ کچھ دیر کے لئے رک گیا تھا جس کو بعد میں جلد ہی بحال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اکوا جو ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں پیدل ہی جانا پڑتا ہے میں امن و قانون کا ایک معمولی معاملہ ہوا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے وہاں پہنچ کر اس مسئلے کو سلجھایا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کرگل کے لوگوں اور افسروں اور دیگر عملے نے پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کا انعقاد بھی اسی بہتر انداز میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر موجود ایس ایس پی کرگل عنایت علی چودھری نے کہا کہ ان انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔
ان کونسل انتخابات میں کل۸۵؍امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے۲۲کانگریس‘۱۷نیشنل کانفرنس‘۱۷بی جے پی اور۴عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ۲۴آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی ۲۰۰۳میں معرض وجود میں لایا گیا۔
۳۰کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں۲۶کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شبیر شاہ کی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی غیر قانونی قرار

Next Post

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
مودی سرکار قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:وزیر داخلہ

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنا ہوگا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.