بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے الیکشن میں۷۸ فیصد ووٹ پڑے

رائے دہندگان میں جوش و خروش‘انتخابی مراکز کے باہر لمبی قطاریں ‘۸۵ امیدوار میدان میں ‘۸؍اکتوبر کو ووٹنگ کی گنتی ہو گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-05
in مقامی خبریں
A A
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے پانچویں انتخابات کیلئے ووٹنگ کی شرح۶۱ء۷۷فیصد درج ہوئی۔
الیکشن حکام نے بتایا کہ کل۹۵ہزار۳سو۸۸رائے دہندگان میں سے۷۴ہزار۲۶ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بتادیں کہ۵؍اگست۲۰۱۹کو دفعہ۳۷۰کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات کیلئے ووٹنگ بدھ کے روز ٹھیک صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچی۔
رائے دہندگان کو صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ بزرگ رائے دہندگان اور خواتین بھی ایک ایک کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے تھے ۔
ان کونسل انتخابات میں کل۸۵؍امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے۲۲کانگریس‘۱۷نیشنل کانفرنس‘۱۷بی جے پی اور۴عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ۲۴آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
الیکشن حکام کے مطابق۹۵ہزار۳۸۸رائے دہند گان جن میں۴۸ہزار۶۲۶مرد اور۴۶ہزار ۷۶۲خواتین شامل ہیں میں سے۷۴ہزار۲۶ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی شرح۶۱ء۷۷فیصد درج کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ حلقہ انتخاب سلسکوٹ میں سب سے زیادہ ۹۰فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ انتخابی حلقہ پدم میں سب سے کم۳ء۶۹فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جائے گی جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ضلع کرگل میں ۲۷۸پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔یک سرکاری عہدیدار کے مطابق انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و دیگر سامان کو پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار مختلف انتخابی حلقوں میں گشت کر رہے تھے ۔
یونین ٹریٹری کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کرگل میں سیکورٹی کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے ۔کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی۸؍اکتوبر کو کی جائیگی جبکہ ۱۱؍اکتوبر سے قبل ہی نیا کونسل تشکیل دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی ۲۰۰۳میں معرض وجود میں لایا گیا۔۳۰کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں۲۶کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹائر ٹو اور تھری شہروں سے ترقی اب زور پکڑ رہی ہے : سیتا رمن

Next Post

۲۴جے کے اے ایس افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کا راستہ صاف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
۲۴جے کے اے ایس افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کا راستہ صاف

۲۴جے کے اے ایس افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے کا راستہ صاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.