منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے الیکشن میں77.61 فیصد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-04
in ٹاپ سٹوری
A A
کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے الیکشن میں77.61 فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴اکتوبر

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے پانچویں انتخابات کےلئے ووٹنگ کی شرح 77.61 فیصد درج ہوئی۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

الیکشن حکام نے بتایا کہ کل 95 ہزار 3سو 88 رائے دہندگان میں سے 74 ہزار 26 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بتادیں کہ۹اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے انتخابات کےلئے ووٹنگ بدھ کے روز ٹھیک صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچی۔

رائے دہندگان کو صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ بزرگ رائے دہندگان اور خواتین بھی ایک ایک کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے تھے ۔

ان کونسل انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 22 کانگریس، 17 نیشنل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ 24 آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق 95ہزار 388رائے دہند گان جن میں 48ہزار 626مرد اور 46ہزار 762خواتین شامل ہیں میں سے 74ہزار 26ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد درج کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ حلقہ انتخاب سلسکوٹ میں سب سے زیادہ 90فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ انتخابی حلقہ پدم میں سب سے کم 69.3فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جائے گی جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ضلع کرگل میں 278 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔یک سرکاری عہدیدار کے مطابق انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و دیگر سامان کو پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔

دریں اثنا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار مختلف انتخابی حلقوں میں گشت کر رہے تھے ۔

یونین ٹریٹری کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کرگل میں سیکورٹی کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے ۔کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ 11 اکتوبر سے قبل ہی نیا کونسل تشکیل دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام تصادم :دو عدم شناخت دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :پولیس

Next Post

ہمارے علماء …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ہمارے علماء …!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.