نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی آج صبح پہلے راج گھاٹ پہنچے اورانہوں نے باپو کو ان کی 154ویں سالگرہ انہیں پر یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ اس دوران مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ ہی آج ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے ۔ مسٹر مودی نے بھی وجے گھاٹ پہنچ کر شاستری جی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس (سابق ٹوئیٹر) پر کہاکہ گاندھی جینتی کے خاص موقع پر وہ مہاتما گاندھی کو سلام کرتے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا اثر عالمی ہے ، جو تمام انسان کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے ۔ گاندھی جی کے خیالات ہر نوجوان کو اس تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے قابل بنائیں جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا،جس سے ہر جگہ اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔