ممبئی//) 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں سنیل گواسکر، روی شاستری، کے سری کانت سمیت کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑی ٹی وی اسکرینوں پر مبصرین کے کردار میں نظر آئیں گے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سرکاری نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے مشن ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ نو مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ گواسکر، شاستری اور سری کانت کے علاوہ گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، پیوش چاولہ اور ایس سری سنت اسٹار کاسٹ پینل میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی کے سابق چیئرمین سلیکٹرز ایم ایس کے پرساد، سندیپ پاٹل اور سنیل جوشی کے ساتھ ساتھ سابق بیٹنگ کوچ سنجے بنگر بھی ورلڈ کپ سے متعلق اطلاعات شیئر کریں گے۔
2019 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو فتح دلانے والے فاتح کپتان ایون مورگن، سابق آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ، وقار یونس، ڈیل اسٹین، شین بانڈ اور شان پولاک پینل میں شامل ہیں، وہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انگلینڈ کے کرشماتی سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی لیجنڈ فاف ڈو پلیسس اور عمران طاہر بھی کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے۔