منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں تین دن تک موجود رہنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار

شک ہونے پر فوری کارروائی کی گئی‘فرضی ڈاکٹر خود کا دفاع نہ کر سکا :ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in مقامی خبریں
A A
لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں تین دن تک موجود رہنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
سرینگر میں خواتین کیلئے مخصوص لل دید ہسپتال میں بدھ کے روز ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا جو گزشتہ تین دنوں سے لیبر روم میں مریضوں کا علاج کر رہا تھا۔
ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے مطابق جعلی ڈاکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لل دید سرینگر میں بدھ کے روز ایک ایسا واقع رونما ہوا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔
خواتین کیلئے مخصوص لل دید ہسپتال میں ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا جو گزشتہ تین دنوں سے لیبر روم میں مریضوں کا علاج کر رہا تھا۔
جوں ہی یہ معاملہ سامنے آیا توہسپتال میں افرا تفری مچ گئی اور تیمار داروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا اورجعلی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ جنہوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تیمارداروں نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک جعلی ڈاکٹر لیبر روم میں بیٹھ کر مریضوں کا علاج کرئے اور ہسپتال انتظامیہ کو تین روز تک اس کی علمیت نہیں ہوئی۔
تیمارداروںنے بتایا کہ جب بھی کسی حاملہ خاتون کو لل دید ہسپتال میں بھرتی کیا جاتا ہے تو تیمارداروں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی تو جعلی ڈاکٹر کو کس نے لیبر روم میں علاج کرنے کی اجازت دی اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
دریں اثنا ہسپتال کی ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ‘ڈاکٹر میمونہ نے میڈیا کو بتایاکہ تین روز تک لیبر روم میں مریضوں کا علاج ومعالجہ کرنے والے ایک جعلی ڈاکٹر کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر میمونہ نے بتایا کہ لیبر روم میں ایک ڈاکٹر کو بغیر وردی پہننے دیکھا گیا جس کے بعد ہسپتال کی حفاظت پر مامور سیکورٹی عملے کو اس پر شک ہوا ، اور انہوں نے اس بارے میں ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ فوری طورپر لیبرروم میں پہنچی اور ڈاکٹر کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کو کہا گیا جس کے جواب میں جعلی ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ صدر ہسپتال سری نگر میں تعینات ہے ۔
ڈاکٹر میمونہ نے بتایا کہ جب لل دید انتظامیہ نے صدر ہسپتال کے ساتھ رابط قائم کرکے ڈاکٹر کی تفصیلات مانگی تو انہوں نے بتایا کہ اس نام کا کوئی ڈاکٹر ہسپتال میں تعینات نہیں ہے ۔
ڈاکٹرمیمونہ کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طورپر راجباغ پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کیا اور پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور جعلی ڈاکٹر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ذرائع نے جعلی ڈاکٹر کی شناخت عاتف کے بطور کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’زراعت معیشت کیلئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے‘ اِنسانیت کی بقاکیلئے ضروری ‘

Next Post

خدمت سینٹر آپریٹروں کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

خدمت سینٹر آپریٹروں کا سری نگر میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.