اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ کا میڈیا ٹرائلز پر برہمی کا اظہار ‘ تین ماہ میں راہنما خطوط وضع کئے جائیں

جانبدارانہ رپورٹنگ عوامی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے اس شخص(ملزم) نے جرم کیا ہے:چیف جسٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-14
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
سپریم کورٹ نے ’میڈیا ٹرائلزـ‘پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جانبدارانہ رپورٹنگ (جو) عوامی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے اس شخص(ملزم) نے جرم کیا ہے‘۔عدالت عظمیٰ نے مرکزی وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ فوجداری مقدمات کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران پولیس کے لیے رہنما خطوط تیار کرے۔ وزارت کے پاس تین ماہ کا تفصیلی دستورالعمل تیار کرنا ہے۔
تمام ریاستوں کے ڈی جی پیز کو ایک ماہ میں وزارت داخلہ کو تجاویز بھیجنے کو کہا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے آج فوجداری مقدمات میں میڈیا ٹرائل پر سخت رخ اپناتے ہوئے مرکز سے پولس میڈیا بریفنگ پر تفصیلی رہنما خطوط تیار کرنے کو کہا ہے اور ایم ایچ اے کو دو ماہ میں میڈیا بریفنگ کے حوالے سے مینول تیار کرنے کی ہدایات دی۔
اس طرح سپریم کورٹ نے تین ماہ میں تفصیلی مینوئل تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔اب اس کیس کی سماعت جنوری ۲۰۲۴ کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔
اس معاملہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا ٹرائل سے انصاف کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے رویہ میں حساسیت لانے کی ضرورت ہے اور اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ تحقیقات کی تفصیلات کس مرحلے پر ظاہر کی جائیں۔انہوں نے کہا’’ یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس میں متاثرین اور ملزمان کے مفادات کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام کا مفاد بھی شامل ہے‘‘۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کی جانب سے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا جانے والا انکشاف مقصدی نوعیت کا ہونا چاہیے نہ کہ اس کا ملزم کے جرم پر اثر ہو۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ جانبدارانہ رپورٹنگ سے بھی عوام میں شکوک پیدا ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں متاثرہ شخص نابالغ بھی ہو سکتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ متاثرہ کی رازداری متاثر نہ ہو۔ آرٹیکل )۱۹؍ اور ۲۱ کے تحت ملزم اور متاثرین کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوسکتے۔ اس معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو بھی عدالت میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا یہ حکم غیر سرکاری تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کی جانب سے اس معاملہ میں دائر عرضی کے بعد آیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی کا باہر کے سیبوں پر کسٹم ڈیوٹی میں تخفیف کے فیصلے کیخلاف احتجاج

Next Post

اِنتظامی کونسل کی ریشی پورہ بڈگام میں ۱۲۵بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کو منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ایس آر او۱۹۲ ختم ‘یوٹی میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مراعات مساوی

اِنتظامی کونسل کی ریشی پورہ بڈگام میں ۱۲۵بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کو منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.