جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے مظاہرے کی ضرورت : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-01
in قومی خبریں
A A
وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلی عدالتوں کی کارروائی میں علاقائی زبانوں کو شامل کرنے اور عدالتی عمل کو آسان اور کم خرچ والا بنانے کے لیے جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے ۔مسٹر مودی نے جیلوں میں انصاف کے منتظر قیدیوں کے معاملات میں حساس طریقہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو زیر سماعت قیدیوں کے مقدمات کا فیصلہ انسانی جذبات اور قانون کی بنیاد پر ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو اس طرح کے قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
مسٹر مودی ہفتہ کو وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ افتتاحی اجلاس سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور وزیر قانون کرن رجیجو نے بھی خطاب کیا۔جسٹس رمنا نے مسٹر مودی کے سامنے اپنے بیان میں عدالتی عمل میں ہندوستانی زبانوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح کی عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ججوں اور عدالتی افسران کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلیٰ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو غیر ضروری قوانین کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے ان قوانین کو ختم کرنے کی پہل کریں جو اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2015 میں مرکزی حکومت نے 1,800 ایسے قوانین کی نشاندہی کی تھی جو اپنی اہمیت وافادیت گنوا چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے 1450 قوانین کو مرکز نے ختم کر دیا ہے لیکن ریاستوں کی طرف سے صرف 75 قوانین ختم کئے گئے ہیں۔مسٹر مودی نے زیر سماعت قیدیوں کی حالتِ زار کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں تقریباً 3.5 لاکھ قیدی ایسے ہیں جن کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر غریب یا عام لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘‘میں تمام وزرائے اعلیٰ، ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے اپیل کروں گا کہ وہ انسانی جذبات اور قانون کی بنیاد پر ان معاملات کو ترجیح دیں۔’’اس تناظر میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی ہوتی ہے جو اس طرح کے معاملات کا جائزہ لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو، زیر سماعت قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔مسٹر مودی نے عدالتوں میں مقامی زبانوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا، "اس سے ملک کے عام شہریوں کا نظام انصاف میں اعتماد بڑھے گا اور وہ اس سے جڑے ہوئے محسوس کریں گے ۔” انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سوراج کی بنیاد انصاف ہے ۔ انصاف عوام کی زبان میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ زبان سماجی انصاف کا مسئلہ بھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زبان کی وجہ سے عدالتی فیصلوں کو نہ سمجھنے کی وجہ سے عام لوگ عدالتوں کے فیصلوں اور حکومتی احکامات میں فرق نہیں کر پاتے ۔مسٹر مودی نے کہا، ‘‘سماجی انصاف کے لیے عدلیہ کے ترازو تک جانے کی ضرورت نہیں ہوتی، کئی بار زبان بھی سماجی انصاف کا ذریعہ ہوتی ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بہت سی ریاستوں نے مادری زبان میں تکنیکی اور طبی تعلیم فراہم کرنے کی پہل کی ہے ۔مسٹر مودی نے عدلیہ میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "حکومت ہند بھی عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کو ڈیجیٹل انڈیا مشن کا ایک لازمی حصہ سمجھتی ہے ۔”
انہوں نے کہا ای – عدالت منصوبوں کو آج ایک مہم کی طرح نافذ کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم نے ہندوستان میں ہو رہے ڈیجیٹل انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں اور یہاں تک کہ دیہاتوں میں بھی ڈیجیٹل لین دینا عام ہو گیا ہے ۔ دنیا کے تمام ڈیجیٹل لین دین میں سے 40 فیصد لین دین ہندوستان میں ہوئے ۔ اسی تناظر میں انہوں نے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مطابق قانونی کورسز میں نئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آج کل بہت سے ممالک کی لاء یونیورسٹیوں میں بلاک چین، الیکٹرانک ڈسکوری، سائبر سکیورٹی، روبوٹکس، آرٹیفیشل کلاؤڈ اور بائیو ایتھکس جیسے مضامین پڑھائے جانے لگے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمارے ملک میں بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق قانونی تعلیم ہو۔’’ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں معاملات کے تصفیہ کے لئے ثالثی اہم ہے ، ملک میں ثالثی کے ذریعہ اختلافات کو ختم کرنے کی پرانی روایت ہے ۔ یہ انصاف کا ایک مختلف انسانی تصور ہے اور یہ روایت آج بھی ملک میں جاری ہے ۔
ملک نے ان روایات کو کھویا نہیں ہے ، ہمیں انہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ثالثی کے ذریعے انصاف سستا اور قابل رسائی ہوتا ہے اور بروقت ملتا ہے ۔ اس سے انسانی رشتوں کی حفاظت بھی ہوتی ہے ۔مسٹر مودی نے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ثالثی بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ثالثی کا مرکز بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس ہمارے آئینی حسن کی زندہ عکاسی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ وزرائے اعلیٰ اور چیف جسٹسز کی یہ کانفرنس ملک میں ایک موثر اوروقت کے پابند عدالتی نظام کے لئے آگے کا خاکہ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور آئی ٹی کا استعمال شروع ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر ججوں کی اسامیوں کو پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس میں ریاستوں کا بڑا رول ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں عدلیہ کا کردار آئین کے محافظ کا ہے اور مقننہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے ۔ آزادی کے امرت میں ہمیں ایک ایسے عدالتی نظام کا خواب دیکھنا چاہیے جس میں انصاف فوری اور سب کے لیے ہو۔ مجھے یقین ہے کہ آئین کی ان دو ندیوں کا یہ سنگم، ملک میں موثر اور وقت کے پابند عدالتی نظام کے مستقبل کا نقشہ تیار کرے گا۔ آزادی کے گزشتہ 75 برسوں میں عدلیہ اور ایگزیکٹو دونوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح کیا گیا ہے ۔ جب بھی ضرورت پڑی دونوں کے درمیان تعلقات مسلسل اس طرح پروان چڑھے کہ ملک کو درست سمت ملتی رہی۔ انہوں نے کہا، "ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ ہم اپنے عدالتی نظام کو کس طرح اس قابل بنائیں کہ یہ 2047 کی امنگوں پر پورا اتر سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی دہلی میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی کانفرنس

Next Post

یوکرینی صدر کو روسی حملے کی پہلی رات یاد آگئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

یوکرینی صدر کو روسی حملے کی پہلی رات یاد آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.