ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اگنیور بھرتی ریلی‘ منتخب ہونے کیلئے کسی کو رشوت نہ دیں

بھرتی خالص طور پر میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-01
in مقامی خبریں
A A
سب انسپکٹر تقرری معاملہ:داخلہ سکریٹری کی قیادت میں الزامات کی جانچ ہوگی:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
جموں کے مضافاتی علاقہ اکھنور میں واقع ملٹری اسٹیشن پر دو ہفتوں پر محیط اگنیور بھرتی ریلی سے قبل فوج نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اس ریلی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو منتخب ہونے کیلئے کسی کو رشوت دینے سے باز رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس میں بھرتی خالص طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل‘ سنیل برتوال نے اپنے ایک بیان میں کہا’’امیدواروں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ منتخب ہونے کیلئے کسی کو رشوت نہ دیں کیونکہ بھرتی خالص طور پر میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ بھرتی کے دوران سلیکشن عمل تمام مراحل پر کمپیوٹرائزڈ اور شفاف ہوگا۔
کرنل برتوال نے امیدواروں سے ٹائوٹس سے ہوشیار رہنے کی سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان (امیدواروں) کی کسی بھی مرحلے پر کوئی مدد نہیں کر سکتے ہیں۔
دفاعی ترجمان نے امیدواروں سے جعلی داخلہ کارڈ اپنے ساتھ نہ رکھنے کی بھی تاکید کی کیونکہ ایسا کرنے سے ان کو نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے ۔
کرنل برتوال نے کہا کہ جن امیداروں کے پاس جعلی داخلہ کارڈ ہوں گے ان کو مزید تادیبی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
امیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کمپیوٹرائزڈ داخلہ کارڈ رکھیں۔
لیفٹیننٹ کرنل بارتوال نے کہا کہ جن امید واروں نے۲۱نومبر سے۲دسمبر تک ہونے والی اس ریلی کیلئے درخواستیں جمع کی ہیں وہ۷نومبر سے اپنے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی سے اپنے داخلہ کارڈ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں اور ریلی میں شرکت کرنے کیلئے اس کارڈ کو اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہے ۔
کرنل برتوال نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ بارش اور پانی سے بچانے کیلئے داخلہ کارڈ کو پلاسٹک کور میں رکھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلی میں داخلہ۴بجے نیم شب سے شروع ہوگا اور صبح۷بجے گیٹ بند کئے جائیں گے ۔
امید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویری ناگ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

Next Post

ترال سڑک حادثے میں۱۲؍افراد زخمی‘چھ سرینگر منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

ترال سڑک حادثے میں۱۲؍افراد زخمی‘چھ سرینگر منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.