جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: یوم القدس کے موقعے پر ریلیاں بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-30
in اہم ترین
A A
فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: یوم القدس کے موقعے پر ریلیاں بر آمد

LEH, APR 29 (UNI):- People of Muslim community taking part in a procession being taken out to mark the 'International Quds Day' on the last Friday of Ramadan, in Leh on Friday. UNI PHOTO-80U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وادی کی کئی مساجد اور امام باڑوں سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ان ریلیوں میں شامل لوگوں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرس اٹھا رکھے تھے ، نے قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ ریلیوں کے شرکاء کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
اس ضمن میں سب سے بڑی ریلی وسطی ضلع بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ سے انجمن شرعی شعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے نکالی گئی۔
اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت اور وہ اسرائیل کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
بڈگام کے پرانے بس اڈے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ موسوی نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد سے ہی فلسطین کی آزادی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر علاقوں بشمول قصبہ ماگام میں بھی یوم القدس کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں گئیں جو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں۔
ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی بیت المقدس پر قصبے کے خلاف اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے مطالبے میں تقریریں کیں۔
مقررین نے کہا کہ بیت القدس کی آزادی امت مسملہ کا مشترکہ چلینج ہے اور اس کی آزادی کیلئے امت کو ایک ہوکر کمر بستہ ہونا چاہئے ۔انہوں نے بیت المقدس کی آزادی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
وادی کشمیر کے علاوہ لداخ میں بھی یوم القدس کے موقع پر جلوس بر آمد کئے گئے جن میں لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی مخالفت میں جم کر نعرہ بازی کی
یوم القدس منانے کا آغاز ایران میں امام خمینی نے ۱۹۷۹ء کے اسلامی انقلاب کے ساتھ ہی کیا تھا۔علماء کا کہنا ہے کہ امام خمینی کا مقصد فلسطینیوں کیلئے عالم اسلام کی یکجہتی کیلئے عالمی دن مقرر کرنا تھا کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو لیکر وہ بے حد فکر مند تھے اور اس کو مسلمانان عالم کا مشترکہ مسئلہ سمجھتے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

Next Post

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر سمیت تین اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر سمیت تین اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.