منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جھنڈے پر چاند ‘اور چاند پر جھنڈا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم تو نہیں جانتے ہیں آپ ہی بتا دیجئے کہ کمال کیا ہے… بڑی بات کیا ہے؟چاند پر جھنڈا یا پھر جھنڈے پر چاند ؟وہ کیا ہے کہ کل سے … جب سے چندریان ۳ نے چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ کی ہے‘ تب سے یہ بحث چل رہی ہے… کب اور کیسے یہ بحث شروع ہو ئی … اور کس نے شروع کی یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن شروع ہو گئی ہے ۔اِس پار بھی شروع ہو گئی ہے اور… اور مزے کی بات ہے کہ اُس پار بھی شروع ہو گئی ہے… حالانکہ وہاں اُس پار اس بحث کے کوئی معنی نہیں ہیں اور… اور اس لئے نہیں ہیں کہ ہمسایہ ملک جھنڈے پر چاند نہیں سنبھال پا رہا ہے … بھلا چاند پر جھنڈا اس کی اوقات کہاں… اور یہ بات وہاں کے لوگ جانتے ہیں… معصوم اور سادہ لوح لوگ‘ جنہیں اسلام کے نام پر ‘چاند کے نام پر ۷۷ سال پہلے بے وقوف بنایا گیا تھا … یا بے وقوف بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا … جو آج تک جاری ہے ۔لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمسایہ ملک کے لوگ جھنڈے پر چاند اور چاند پر جھنڈے میں فرق نہیں سمجھتے ہیں… انہیں اس کا ادراک ‘ اس کا فہم نہیں ہے… ایسا نہیں ۔ اس وقت ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے… یہ ویڈیو ہمسایہ ملک کے کسی دل جلے نے بنائی ہے… ایسے دل جلے نے‘ جو جھنڈے پر چاند اور چاندپر جھنڈ ے میں فرق کو اچھی طرح جانتا ہے… اس سے بخوبی واقف ہے ۔ اس ویڈیو میں جو دولوگوں میں مکالمہ ہو رہا ہے… وہ بڑا غضب کا ہے :
پہلا شخص :وہ پیسے لگا کر چاند پر جا رہے ہیں ۔ہم تو پہلے سے ہی چاند پر رہ رہے ہیں ‘ آپ کو نہیں پتہ ؟
دوسرا شخص :مطلب ہم کیسے چاند پر رہ رہے ہیں‘ ہم تو چاند پر نہیں رہ رہے ہیں ۔
پہلا شخص:چاند پر پانی ہے؟
دوسرا شخص:پانی نہیں ہے
پہلا شخص:ہاں تو ادھر بھی نہیں ہے ۔وہاں پر گیس ہے؟
دوسرا شخص:نہیں ہے ۔
پہلا شخص:ہاں تو اِدھر بھی گیس(رسوئی گیس) نہیں ہے ۔وہاں پر بجلی ہے؟
دوسرا شخص :نہیں ہے۔
پہلا شخص :ادھر بھی دیکھئے ‘ یہاں پر بھی بجلی نہیں ہے۔
یہ نصیب نہیں بلکہ نظراور ویژن کی بات ہے ۔ہمسایہ ملک جھنڈے پر چاند کو دیکھ کر ہی خوش ہورہا ہے… اسی پر اکتفا کئے بیٹھا ہے… فرش پر بیٹھا ہے اور… اور دوسرے نے چاند پر جھنڈا لہراکر اپنے ملک اور اس کے لوگوں کو فرش سے عرش پر پہنچادیااور…اور اس لئے پہنچا دیا کیونکہ اس کا ویژن جھنڈے پر چاند تک محدود نہیں بلکہ چاند پر جھنڈا لہرانے جتنا بڑا ‘ وسیع اور عظیم ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :ایم ڈی جے کے بینک

Next Post

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا ٹیم کو جوائن کرلیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
مکی آرتھر قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی کیلئے تیار

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا ٹیم کو جوائن کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.